بارہ بنکی (نامہ نگار)بی ایس پی امیدوار اور سابق رکن پارلیمنٹ کملا پرساد راوت نے بھائی سوریہ ، سویتاپور پـٹنہ سہاری میں نکڑ جلسہ کرتے ہوئے کہا کہ آج دلتوں کی عزت کرنے کی بات کرنے والی مختلف جماعتیں جب پارلیمنٹ میں دلتوں کے ریزرویشن کے لئے بل پیش کی گیا ۔ تو تمام جماعتوں کے اراکین خاموش تماشائی بنے رہے دلتوں کی سچی ہمدردی اور ان کی عزت اور وقار بڑھانے کے لئے کام کرنے والی بہوجن سماج پارٹی کی رہنما مایاوتی نے اپنے اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ راجیہ سبھا میں پرزور آواز بلند کی۔ تبھی یہ بل بل پاس ہوسکا۔ لیکن لوک سبھا میں مایاوتی کے نہ ہونے اور بی ایس پی کے کم اراکین ہونے کی وجہ سے یہ بل پاس نہیں ہوسکا۔ اس لئے میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ آج دلتوں سے ہمدردی کرنے والی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ اس وقت کہاں چلے گئے تھے جس کی وجہ سے یہ بل پاس نہیں ہوسکا تھا۔دلتوں سے ہمدردی کرنے والوں کے اصل چہرے سامنے آگئے ہیں۔