اعظم گڑھ بہوجن سماج پارٹی کا ایک جلسہ گذشتہ روز پارٹی کے ضلع دفترپر ہوا اس موقع پر پندرہ جنوری کو لکھنؤ میں منعقد’سائودھان وشال ریلی‘کو کامیاب بنانے کی حکمت عملی پر غوروخوض کیاگیا۔جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے زون کوارڈینیٹر ڈاکٹر مدن نے بتایاکہ سائودھان ریلی میں ہر اسمبلی حلقہ سے کم از کم پانچ ہزار بی ایس پی حامی لکھنؤ ضرور جائیں گے۔اس کیلئے وسائل کا بندوبست کیاجارہا ہے۔پروگرام میں نوجوان ہی زیادہ تعداد میں شرکت کریں گے۔
ان کا کہناتھا کہ پارٹی سپریمو کی جب بھی ہدایت ہوتی ہے لکھنؤ میں ریکارڈ مجمع جمع ہوتا ہے۔اشوک کمار گوتم کا کہنا ہے کہ پارٹی کارکنان کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے پارٹی کے لوگوں کو محتاط کرنے کیلئے ہی ریلی کا انعقاد کیاجارہا ہے۔ضلع میں پارٹی کی توسیع جتنی زیادہ ہوئی ہے اسی کے تناسب سے ہجوم بھی جمع ہوگا۔جلسہ کی صدارت چیتن رام اور نظامت رام جنم موریہ نے کی۔اس موقع پر خاص طورسے اوم کار شاستری، ونود آزاد، ارون پاٹھک، شیلاشریواستو، ونود کمار شریواستو، سدھیر سنگھ، کروناکانت موریہ، راجیش یادو اور کملیش یادو وغیرہ موجودتھے۔