بیت المقدس۔05دسمبر:و انرب ممالک کے انجینیئرز مشتمل “فیڈریشن ا?ف عرب انجینیر” کے صدرنے کہا ہے کہ فلسطین کی مقامی تنظیموں اور این جی اوز کے تعاون سے مقبوضہ بیت المقدس میں دو ملین اردنی دینا کی لاگت سے کم سے کم 15 قدیم مقدس اور تاریخی مقامات کی تعمیرو مرمت کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عرب انجینیئر فیڈریشن کے صدر انجینیئر سامی عبیدات نے عمان میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ عمان میں رواں ماہ کی 09 اور 10 تاریخ کو لینڈ مارک ہوٹل میں ایک تقریب منعقد کی جا رہی ہے جس میں مقبوضہ بیت المقدس کے تاریخی مقدس مقامات کی تعمیرو مرمت کے لیے مزید فنڈز جمع کرنے کے ساتھ ساتھ وسط دسمبرمیں بیت المقدس میں ہفتہ تعمیرات کا بھی اعلان کیا جائے گا۔نیوزکانفرنس میں انجینیئر فیڈریشن کے نائب صدر اور تعمیراتی کمیٹی کے سربراہ انجینیئر ماجد الطباع اور دیگر ارکان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر فیڈریشن کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ بیت المقدس کی تعمیر کے حوالے سے شعور اجاگرکرنے کے لیے “بیت المقدس کو درپیش تعمیراتی اور انسانی چیلنجز” کا عنوان دیا جائے گا۔یک سوال کے جواب میں انجینیئر الطباع نے کہا کہ ہمارا مقابلہ اسرائیل ایک منظم ریاست [اسرائء یل] کے ساتھ ہے۔ ایک طرف مٹھی بھر افراد ہیں جو بیت المقدس کے مقدس مقامات کے دفاع اور تحفظ کے لیے کوشاں ہیں اور دوسری طرف اسرائیل نے پوری ریاستی مشینری مقدس مقامات کو یہودیانے پرصرف کر رکھی ہے۔