نئی دہلی (بھاشا) حکومت نے منی پور مین تقسیم کے لئے ۱۰ ہزار ٹن چاول بیرون ملک سے خریدنے کے لئے عالمی ٹنڈر جاری کیا ہے۔ وہاں ریل لائن کی تعمیرکے سبب ٹرانسپورٹ نظام میں رکاوٹ اورعوامی تقسیم نظام کے ذریعہ اناج کے ایلاٹمنٹ میں کمی کے اندیشوں کو ٹالنے کے مقصد سے یہ قدم اٹھایاگیا ہے۔ اسٹیٹ ٹریڈنگ کاپوریشن آف انڈیا کے ذریعہ جاری ٹنڈر کے تحت ٹنڈر دہندگان کو فوڈ کارپوریشن (ایف سی آئی) کے منی پور واقع گوداموں میں ۲۵ فیصد ٹوٹے سفید چاول کی فراہمی ۱۵ اکتوبر سے ۱۵ نومبرکے درمیان کرنی ہوگی۔ ٹنڈر۲۳ ستمبر کو کھولا جائے گا اور ٹنڈر جمع کرنا اسی روز بند ہوگا۔
ایک ٹنڈر کم سے کم ۵ ہزارٹن کے لئے ہونا چاہیے اور ان کی قیمت کی پیش کش یورو فی ٹن کے حساب سے کرنی ہوگی۔ اطلاع کے مطابق حالانکہ ملک میں چاول کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔ لیکن ایف سی آئی شمال مشرقی علاقے میں ریلوے لائن کی تعمیر کے سبب ٹرانسپورٹ کے مسائل کی وجہ سے ای ڈی ایس کے ذریعہ اناج کی درآمد کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ فوڈ کارپوریشن منی پور اور میزورم میں پی ڈی ایس ذریعہ اناج کے الاٹمنٹ کیلئے
مناسب فراہمی کے سلسلے میں تقریباً ایک لاکھ ٹن چاول کی درآمد کا ہدف ہے۔