بیر سرد خشک خون کو صاف کرتا ہے آنکھوں کی بینائی کوبڑھا تاہے خون کے دستوں اور آنتوں کے ورم کو دور کرتاہے بھوک لگاتاہے ۔کچا بیر قابض اوراپھا رہ کرنے والا ہے ۔خشک بیر بہت مفید ہے ۔ہلکا ہاضم تکان پیاس کو مٹا نے والا ہے صبح کے وقت سوکھے بیر تھوڑے پانی میںبھگورکھیں شام کوجب کام سے تھک کر گھر لوٹیں تو بھگو ئے ہوئے بیر کھا کر اوپر سے پانی پی لیںنصف سیردودھ سے آپ کو زیادہ طا قت حاصل ہوگی بیر کی گٹھلی کا مغز قے کو روکتا ہے بیر کے پتے رگڑ کر گلٹی پر باند ھنے سے گلٹی پر جاتی ہے بیر کے سوکھے پتوں کو بھگو کر ان کا جھا گ اٹھا کراس سے سر د ھونے سے بال لمبے ہوتے ہیں۔