ہاپوڑ (نامہ نگار)ضلع بیسک تعلیم افسر کے لئے ریاست کے بیسک تعلیم سکریٹری کے احکامات کوئی معنی نہیں رکھتے ہیں۔ اس کا ثبوت فی الوقت دیکھنے کو مل رہاہے۔ کیونکہ پرنسپل سکریٹری تعلیم کے تحریری احکام کے باوجود بی ایس نے اردو معلمین کے ایک درجن سے زائد امیدواروں کو تقرری خط جاری کرنے میں رخنہ ڈال دیا ہے۔ اسی کے پیش نظر امیدواروں نے آئندہ کی حکمت عملی مرتب کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ مسئلہ کو حل کرنے کے لئے امیدواروں نے ضلع مجسٹریٹ پرمانشو کو عرضداشت بھی سپرد کی تھی۔
ضلع مجسٹریٹ نے خصوصی ترقیات افسر کو مذکورہ مسئلہ حل کرنے کے لئے ہدایت دی تھی۔ امیدواروں کے ذریعہ انتخابی کمیٹی کے جلسہ میں افسران کو ریاست کے بیسک تعلیم سکریٹری کے احکامات بھی دکھائے گئے تھے۔ لیکن بی ایس اے نے ان کے احکامات کو بالائے طاق رکھ کر امیدواروں کی سندوں کی جانچ کی رپورٹ جامعہ سے ملنے کے بعد خط جاری کرنے کو کہاتھا۔