لکھنؤ۔(نامہ نگار)بیس برس مکمل ہونے پراسماحسین فیشن ٹیکنالوجی انسی ٹیوٹ نے اپنے طلباکو وظیفہ دینے کا اعلان کیاہے۔انسی ٹیوٹ کے منیجنگ ڈائریکٹراسماحسین نے بتایاکہ فیشن ڈیزائنگ موجودہ وقت میں طلبا کاپسندیدہ مضمون بنا ہوا ہے۔اس وقت بہت سے ایسے لوگ بھی ہیں جواس میدان میں اپناکیرئیر بنانا چاہتے ہیں۔لیکن مالی حالات کمزورہونے کے سبب وہ اس پڑھائی کومکمل نہیں کرپاتے ہیں۔
انہیں طلباکو وظیفے کی شکل میں انسی ٹیوٹ مفت تعلیم دے گی ۔انہوں نے بتایاکہ ایک لاکھ روپئے سے کم آمدنی والے کنبہ کے بچوں کوانسی ٹیوٹ مفت تعلیم مہیاکرائے گا۔ساتھ ہی اسماحسین نے بتایاکہ دوردرازکے علاقوں جیسے ملیح آباد، اناو،کاکوری،بارہ بنکی وغیرہ کے خواہش مندطلبااگرفیشن ڈیزائنگ کی پڑھائی کرناچاہتے ہیں۔توان کیلئے انہیں کے شہرمیں مرکزکھولکر تعلیم دے گا۔وظیفہ کیلئے فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ ۶؍ جنوری ہے۔اس کے علاوہ فیشن ڈیزائنگ کے حلقے میں دلچسپی رکھنے والے طلباکیلئے انسی ٹیوٹ ۱۵؍سے ۱۸؍دسمبرتک ایک ورکشاپ بھی منعقدکرے گا۔