لکھنؤ۔۔ جنرل اسٹور دکاندار سمیت ایک نوجوان نے خودکشی کر لی۔ آشیانہ میں جہاں ایک جنرل اسٹور مالک نے بیماری سے پریشان ہوکر انتہائی قدم اٹھا لیا وہیں وزیر گنج علاقہ میں ایک نوجوان نے پھانسی لگاکر خود کشی کر لی۔ آشیانہ کے بنگلہ بازار میں رہنے والا ۲۳ سالہ روپیش گھر میں ہی جنرل اسٹور کی دکان چلاتا تھا۔اتوار کی رات روپیش نے اپنے کمرے کا دروازہ بند کر لیا۔ کچھ دیر کے بعد جب اس کے والد کلو کھانا کھانے کیلئے بیٹی کو بلانے گئے تو آواز دینے پر بھی دروازہ نہیں کھلا ۔ جب انہوں نے اندر جھانک کر دیکھا تو روپیش کی لاش رسی کے سہارے لٹک رہی تھی۔ کلو نے بتایا کہ وہ پیٹ کی بیماری سے پریشان تھا اسی لئے خود کشی کر لی۔ دوسری طرف وزیر گنج کے آغا میر ڈیوڑھی میں ۲۱ سالہ ہریش چندر ولد اما شنکر نے نیلان کی رسی سے دیر رات پھندا بناکر خود کشی کر لی۔ صبح جب ہریش کا بھائی مہیش اس کو بیدار کرنے گیا تو کمرے میں لٹکتی ہوئی لاش ملی۔ شور مچانے پر لوگ وہاں پہنچے اور پھندے سے اتار کر بلرامپور اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروںنے اسے مردہ قرار دے دیا۔
گھر والوںکا کہنا ہے کہ ہریش نے بیماری سے پریشان ہوکر خود کشی کی ہے۔