کوشامبی :ضلع کے کوتوالی سینی علاقے کے گردھرپور گڑھی گاوںمیں ایک خاتون نے بیماری سے پریشان ہو کر اپنے دو معصوم بچوںکے ساتھ گنگا ندی میں چھلانگ لگا دی ۔ لیکن عینی شاہدین نے غوطہ خوروں اور مچھواروں کی مدد سے کڑی مشقت کے بعد انہیں زندہ بچالیا۔ اور تینوں کو علاج کے لئے سی ایچ سی اسمعٰیل پور میں بھرتی میں کرایا۔
ڈاکٹروں کے مطابق خاتون سمیت بچوں کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ موصول اطلاع کے مطابق سمن دیوی زوجہ شیام بابو(۲۷) کافی عرصہ سے بیمار چل رہی ہے۔ جس کے سبب وہ اپنی زندگی سے پریشان ہو کر اپنے دو معصوم بچوں شیوم (۸ ) اور کلپنا (۲) کے ساتھ خود کشی کی نیت سے گنگا ندی میں کود گئی۔ لیکن غوطہ خوروں نے انہیں بخیریت ندی سے نکا ل لیا ۔