لکھنؤ: علی گنج میں رہنے والے ایک مالی کی بیوی نے بیماری سے پریشان ہو کر خودکشی کر لی۔ علی گنج کے تروینی نگر سوم میں رہنے والا بالک رام ریزیڈنسی میں مالی ہے۔ وہ اپنی بیوی ۴۰سالہ گڈی اور دوبیٹوں کے ساتھ رہتا ہے۔ گڈی کافی عرصے سے معدہ کی بیماری سے پریشان تھی۔ بدھ کو گڈی نے زہر کھا لیا اچانک طبیعت خراب ہونے پر گھر والوں نے اس کو ٹراما سینٹر میں داخل کرایا جہاں دوران علاج دیر رات گڈی کی موت ہو گئی۔