وارانسی:اتر پردیش میں وارانسی کے چیت گنج علاقے میں بیماری سے پریشان ایک سپاہی نے آج گولی مار کر خودکشی کر لی۔ سرکل آفیسر اکھلیش سنگھ نے بتایا کہ متوفی کا نام متھلیش سنگھ (50) ہے ۔ مﺅ کے رہنے والے متھلیش چیت گنج تھانے کے تیلیاباغ پولیس پکیٹ پر تعینات تھا جہاں اس نے رائفل سے خود کو گولی مار لی۔مسٹر سنگھ نے بتایا کہ اس فوری طور پر ہسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ ابتدائی تحقیقات میں موقع سے ایک نوٹ ملا ہے ، جس میں اس نے خودکشی کرنے کی وجہ اپنی بیماری بتایا ہے ۔