لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ ملیح آباد کے بھاوا کھیڑا گاؤں کا ۴۵ سالہ بابو لال تنہا رہتا تھا اس کی بیوی کی کچھ سال قبل موت ہو گئی تھی اور اس کے کوئی اولاد نہیں تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ آج صبح کھیڑوا گاؤں کے رام بنیا کے باغ میں لگے درخت میں بابو لال کی لاش رسی کے سہارے لٹکتی ملی۔ اطلاع ملنے پر پہنچی ملیح آباد پولیس نے تفتیش کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے۔