کانپور: ریل بازار تھانہ حلقہ میں ضعیف خاتون نے بیماری سے عاجز آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ میر پور کینٹ کے رہنے والے مدن لال پرجاپتی کی ۷۰ سالا اہلیہ ودیا دیوی گردے کی بیماری سے پریشان تھیں۔
کنبہ والوں کے مطابق انہوں نے کئی ڈاکٹروں سے علاج کروایا لیکن ایک گردہ پھل ہو چکا تھا۔ بیماری سے اوب کر خاتون نے اتوار کی صبح ساڑی کے سہارے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی۔ کنبہ والوں کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج دیا۔ رپورٹ آنے کے بعد ہی صحیح معلومات ہو سکے گی۔