گورکھپور (نامہ نگار)گزشتہ ۲۲ فروری کی شب بھیڑیا گڑھ کالونی میں الہ آباد بینک شاخ دھرم شالہ میں افسر کے عہدہ پر فائز آشوتوش کمار چودھری پر جان لیوا حملہ ہوا تھا۔ اس سلسلہ میں تھانہ شاہ پور میں ایک مقدمہ درج ہے اسی کے تحت ملزم کی گرفتاری کے لئے اعلیٰ افسران کی ہدایت کے مطابق ایک ٹیم تشکیل کی گئی تھی۔ آج بینک افسر پر حملہ کرنے والے ملزم وکی عرف رنکو عرف سندیپ تیواری گاؤں آمی تھانہ اہرولی ضلع امیبڈنگر کو پادری بازار مہوا تراہے کے قریب سے گرفتار کرلیاگیا۔ ملزم کی نشاندھی پر واردات میں استعمال خون آلودہ آلہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے بتایا کہ جس عورت کے ساتھ وہ رہتا تھا اسے آشوتوش چودھری ورغلا رہے تھے۔ لیکن جب وہ نہیں مانے تو ان پر جان سے مارنے کی نیت سے بانکے سے حملہ کیا تھا۔ انہیں مرا ہوا سمجھ کر میں فرار ہوگیا تھا۔ ملزم کو جیل بھیج دیا گیاہے۔