ممبئی (بھاشا)سرکاری شعبے کے بینک آف بڑودا کو جون ۲۰۱۴ میں ختم ہوئی سہ ماہی کے دوران ۸۸ء۱۳۶۱کروڑروپئے کا منافع ہوا ہے جو اس سے قبل مالی سالی کی مساوی سہ ماہی کے مقابلے ۶ء۱۶ فیصد زیادہ ہے کمپنی نے کہاہے کہ این پی اے میں کمی کے سبب بینک کے منافع میں اضافہ ہواہے۔ اس سے قبل سال کی اسی سہ ماہی میں بینک کو ۸۷ء۱۱۶۷کروڑ روپئے کا منافع ہوا تھا بینک نے ممبئی شیئر بازارکو دی گئی اطلاع میں بتایا کہ اس سہ ماہی میں بینک کی کل آمدنی بڑھ کر ۵ء۱۱۶۸۲کروڑ روپئے پر پہنچ گئی جو گذشتہ سال کی اسی سہ ماہی میں ۴۹ء۱۰۷۱۷ کروڑروپئے تھی۔
زیرجائزہ سہ ما ہی میں بینک کا این پی اے کیلئے ضابطہ کم ہوکر ۷۱ء۵۲۶ کروڑ روپئے پر آگیا جو گذشتہ سال کی اسی سہ ماہی میں ۸۶ء۱۰۱۷ کروڑ روپئے پر تھا۔ جو ن میں ختم ہوئی سہ ماہی میں خراب قرض گھٹ کر ۵۸ء۱ فیصد پر آگیا۔ جو گذشتہ سال کی اسی سہ ماہی میں ۶۹ء۱فیصد پر تھا۔
وہیں روز انہ استعمال کے سامان بنانے والی کمپنی گودریج کنزیومر پروڈکٹس لمیٹیڈ (جی سی پی ایل) کو جون ۲۰۱۴ میں ختم ہوئی پہلی سہ ماہی کے دوران ۴۵ء۱۴۳ کروڑروپئے کا منافع ہواہے جو گذشتہ سال کی اسی سہ ماہی سے ۸ فیصد زیادہ ہے۔ اس سے قبل سال کی اسی سہ ماہی میں کمپنی کو ۷۱ء۱۳۲کروڑ روپئے کا منافع ہوا تھا زیر جائزہ سہ ماہی میں کمپنی کی کل فروخت بڑھ کر ۲۶ء۱۸۸۶کروڑ روپئے پر پہنچ گئی جو گذشتہ سال کی اسی مدت میں ۳۰ء۱۷۲۲ کروڑ روپئے تھی۔ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر نے ایک روپیہ درج قیمت کے شیئر پر ۱۰۰ فیصد یا ایک روپیہ کا عبوری منافع دینے کی سفارش کی ہے۔ گودریج گروپ کے چیئرمین آدی گودریج نے کمپنی کے مالیاتی نتائج پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مالی سال ۲۰۱۵ کی پہلی سہ ماہی چیلنجوں سے بھری رہی۔ گھریلو اور ذاتی دیکھ بھال والے پروڈکٹس کی فروخت میں کمی کے سبب مسلسل چوتھی سہ ماہی میں کمپنی شرح ترقیات میں گراوٹ آئی ہے۔
اس کے علاوہ ایف ا یم سی جی شعبے کی کمپنی ہندوستان یونیلیور کا تیس جون کو ختم ہوئی پہلی سہ ماہی کا منافع ۶۸ء۳ فیصد بڑھ کر ۸۵ء۱۰۵۶کروڑ روپئے رہا ہے۔ کمپنی نے اس سے قبل مالی سال کی مساوی سہ ماہی میں ۲۵ء۱۰۱۹کروڑ روپئے کا منافع کمایا تھا۔ ممبئی شیئر بازار کو دی گئی اطلاع میں کمپنی نے کہا ہے کہ سہ ماہی کے دوران اس کی فروخت ۲۰ء۱۳فیصد بڑھ کر ۷۸ء۷۵۷۰کروڑ روپئے پر پہنچ گئی جو اس سے قبل مالی سال کی مساوی سہ ماہی میں ۴۹ء۶۶۸۷کروڑروپئے رہی تھی۔ پہلی سہ ماہی میں کمپنی کا کل خرچ بڑھ کر ۵۲ء۶۴۶۶ کروڑروپئے پر پہنچ گیا جو اس سے قبل مالی سال مساوی سہ ماہی میں ۸۸ء۵۷۸۹ کروڑروپئے رہا تھا۔