ممبئی (وارتا) عوامی شعبے کے بینک آف بڑودہ کا منافع رواں مالی سال کی ۳۱دسمبر ۲۰۱۳ کو ختم ہوئی سہ ماہی میں بـڑھ کر ۱۰۴۸ کروڑ روپئے پر پہنچ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے مساوی مدت میں یہ ۱۰۱۲ کروڑ روپئے رہاتھا۔ اسی مدت میں بینک کی کل آمدنی بھی ۳۱ دسمبر ۲۰۱۲ میں ختم ہوئی سہ ماہی کے ۹۶۸۵کروڑ روپئے کے مقابلے میں بڑھ کر ۱۰۶۸۵ کروڑ روپئے پر پہنچ گئی ۔ کل آمدنی اور منافع میں اضافے کے باوجود اقتصادی پس منظر سست رہنے کی وجہ سے زیر جائزہ مدت میں این پی اے گزشتہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے ۱۲ء ۱ فیصد سے بڑھ کر ۸۸ء ۱ فیصد پر پہنچ گئی ۔ اس دوران بینک کا مجموعی این پی اے ۴۱ ء ۲ فیصد سے بڑھ کر ۳۲ ء
۳ فیصد ہو گیا ۔