نئی دہلی: اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کی شکایت پر مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے آج صنعتکار وجے مالیا کے خلاف قرض نادہندگی کے الزام [؟][؟]میں تعزیرات ہند کی دفعہ 420 کے تحت دھوکہ دہی کا نیا کیس درج کیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق یہ معاملہ بینک کی جانب سے کی گئی شکایت پر درج کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ وجے مالیا اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ساتھ ہی 13 سرکاری بینکوں کے قریب 9،000 کروڑ روپے لے کر ملک سے فرار ہو چکے ہیں۔بینکوں کا قرض نہ لوٹانے اور انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے سمن کے باوجود پیش نہ ہونے پر انہیں مفرور قرار دیا گیا ہے ۔
وزارت خارجہ کی طرف سے مالیا کا ہندوستانی پاسپورٹ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے ۔مالیا اسی سال مارچ میں ملک سے چلے گئے تھے جس کے بعد کافی تنازعہ ہوا تھا۔