نئی دہلی(بھاشا) نئے بینک لائسنس کے درخواست دہندگان کی جانچ کے لئے تشکیل بمل جالان کی صدارت والی کمیٹی نے آج اپنی رپورٹ ریزرو بینک کو سونپ دی اس کے ساتھ ہی ان کمپنیوں کی فہرست بھی سونپی گئی ہے جنہیں کمیٹی نے بینک لائسنس نے مناسب پایا ہے ۔ ریزرو بینک کے سابق گورنر بمل جالان نے یہاں چار گھنٹے چلی میٹنگ کے بعد کہا کہ ہم نے ریزرو بینک کو نئے بینک لائسنس پر رپورٹ سونپ دی ہے۔ حالانکہ فوراً یہ پتا نہیں چل سکا کہ کتنے درخواست دہندگان کو مناسب پایا گیا۔