فتح پور(نامہ نگار)کوتوالی علاقہ میں موٹرسائیکل سواربدمعاشوں نے انڈس انڈ بینک کے ملازمین کو گولی مار کر۲۶لاکھ ۷۴ہزارروپئے لوٹ لئے۔ ایس پی ونود کمار سنگھ نے بتایاکہ آئی ٹی آئی روڈ پر اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی شاخ میں ونود کمار رقم جمع کرنے جارہے تھے کہ اسی دوران موٹرسائیکل پر سوار تین بدمعاشوں نے پہنچی روپئے سے بھراہواتھیلہ لوٹنے کی کوشش کی مخالفت کرنے پر لوٹیروں نے گولی ماردی۔ ونود کے زخمی ہونے کے بعد بدمعاش بیگ لوٹ کر فرار ہوگئے۔جائے موقع پر موجودلوگوں نے پیچھا کرتے ہوئے ان میں سے ایک بدمعاش وشال تیواری کو پکڑ لیا اورپٹائی کرنے کے بعد اسے پولیس کے حوالے کردیا۔ایس پی نے بتایا کہ زخمی ملازمین کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتاجارہاہے۔ بدمعاشوں کی گرفتاری کیلئے شہر کی سرحدوں کی ناکہ بندی کرکے تلاش کی جارہی ہے انھوں نے بتایا کہ وشال تیواری مغربی بنگال کے مدنا پور کاشاطر بدمعاش ہے ۔اوراس کے خلاف مختلف سنگین مقدمات عدالت
میں زیرالتواہے۔