لکھنؤ (وارتا)بینکوں کی کل سے جاری دوروزہ ہڑتال کے سبب اے ٹی ایم مشینوں میں جہاں روپئے ختم ہو گئے ہیں وہیں اترپردیش میں اس سے تقریباً ۱۲ہزار کروڑ روپئے کا کاروبار متاثر ہوا اور تقریباً ۲کروڑچیکوں کی کلیئرنگ بھی رکی پڑی ہے۔ زیادہ تر اے ٹی ایم مشینوں سے تیزی سے نکالے گئے روپیوں کی وجہ سے اے ٹی ایم میں پیسے ختم ہو گئے ہیں بینک کے ایک افسر نے بتایا کہ مشینوں میں کافی رقم ڈالی گئی پھر بھی مانگ کے پیش نظر رقم ختم ہو سکتی ہے۔ قومیائے بینکوں کی سبھی ۹یونینوں کی اپیل پر ملازمین ہڑتال پر ہیں۔ ذرائع کے مطابق اترپردیش میں روزانہ بینکوں کے ذریعہ تقریباً ۶ہزار کروڑ روپئے کا لین دین ہوتا ہے۔ اس ہڑتال سے بارہ ہزار کروڑ روپئے کا کاروبار متاثر ہوا ہے لیکن اطمینان کی بات ہے کہ اسے خسارہ نہیں کہا جا سکتا ہے کیونکہ بینک کھلنے پر یہ کاروبار ہو جائے گا۔ اس دوران تقریباً دو کروڑچیکوں کی کلیئرنگ متاثر ہوئی۔