نئی دہلی(وارتا) ہندوستان ہی نہیںبلکہ پوری دنیا میں سونے کی خواہش کسی بھی شکل میں کم ہوتی نظر نہیںآتی عالمی گولڈ کونسل (ڈبلیو سی جی) کی جانب سے جاری اعداد وشمار کم سے کم اس بات کا اشارہ کرتے ہیں جس کے مطابق گزشتہ سال بین الاقوامی سطح پر صارفین کی جانب سے کل ۳۸۶۳ ٹن سونے کی خریداری کی گئی ۔ سونا خریداری کے معاملے میں چین نے ہندوستان کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ اس مدت میں چین میں تقریباً۱۰۶۶ ٹن سونے کی خریداری کی گئی ۔ جبکہ اس دوران ہندوستان میں یہ اعدادو شمار گر کر ۹۷۴ٹن رہا۔
حکومت اور ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے سونے کی در آمد پر عائد کی
گئی پا بندیوں کے سبب ملک میں سونے کی درآمد ۲۰۱۲ کے ۸۶۰ ٹن سے کم ہو کر ۸۲۵ ٹن پر آگئی ۔ لیکن اس دوران سونے کے سکوں اور چھڑوں کی خریداری میں ۱۶ فیصد کی تیزی درج ہوئی۔ ڈبلیو سی جی کے مطابق ۲۰۱۳ میں بین الاقوامی سطح پر سونے کی کل خریداری میں سونے کی چھڑیں ، سکے اورزیورات سبھی شامل تھے۔ دلچسپ بات یہ تھی کہ سرمایہ کاروں نے بازار میں اچھے ریٹرن دینے والے گولڈ ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈوں کے بجائے براہ راست خالص سونے میں پیسہ لگانا زیادہ پسند کیا۔