ہیم برگ، 23 نومبر: بحری امور کی سماعت کرنے والی ایک بین الاقوامی عدالت نے آج روس کو بحریہ ارکٹک میں تیل نکالنے کی مخالفت میں ہونے والے مظاہرے کے دوران قبضے میں لئے گئے گرین پیس کے ایک جہاز اور حراست میں لئے گئے 30 افراد کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
بحری امور پر سماعت کرنے والی بین الاقوامی عدالت نے کہا کہ اسے گرین پیس کے جہاز “آرکٹک سن رائز” اور اس کے عملے کو چھوڑنے کی نیدرلینڈ حکومت کی درخواست منظور کرلی ہے۔
دوسری جانب روس اس بات پر بضد ہے کہ وہ عدالت کے حکم کی تعمیل نہیں کرے گا۔
ذہن نشین رہے کہ بحریہ آرکٹک میں تیل نکالنے کی مخالفت میں مظاہرے کے دوران گزشتہ 18 ستمبر کو گرین پیس کے 30 کارکنان کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔ اس مظاہرے سے دنیا بھر میں روس کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔