لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ محرم میں امن و امان برقراررکھنے کیلئے ضلع مجسٹریٹ نے شیعہ علماء کے ساتھ جلسہ کیا۔ ضلع مجسٹریٹ کی قیام گاہ پر منعقد جلسہ میں ضلع مجسٹریٹ نے بین الاقوامی معاملات کی تشہیر نہ کرنے کی اپیل کی۔ ضلع مجسٹریٹ راج شیکھر نے علماء سے امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تعاون کی بات کہی۔علماء نے مشتبہ افراد پر سخت نظر رکھنے کیلئے کہا جس سے سماج دشمن عناصر کوئی غلط حرکت نہ کر سکیں۔
امام جمعہ مولانا سید کلب جواد نے کہا کہ محرم میں شیعہ فرقہ رسول اس
لامؐ کے نواسے کا غم مناتاہے۔اس موقع پر علماء کی جانب سے کوئی ایسی بات نہیں کی جاتی جس سے کسی کے جذبات مجروح ہوں۔ مولانا علی ناصر سعید عبقاتی آغا روحی نے کہا کہ سبھی مذاہب کے لوگوں کو مجلس میں شامل ہونا چاہئے۔ مولانا یعسوب عباس نے کہا کہ شیعہ فرقہ کی جانب سے ضلع انتظامیہ کو پورا تعاون دیا جائے گا۔ انہوں نے مجالس کے دوران سخت حفاظتی بندوبست کرنے کا مطالبہ کیا۔ جلسہ میں جامعہ ناظمیہ کے پرنسپل مولانا سید حمید الحسن اور پولیس و انتظامیہ کے سینئر افسر موجود تھے۔