ہاتھرس :ہاتھرس کے سکندرا راوکوتوالی علاقے میں زہر خورانی اور ٹھگی کی وارداتوں میں ملوث بین ریاستی گروہ کے چارافراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر گذشتہ رات پولیس نے ایٹہ کی جانب سے آرہی ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا ۔جب کار نہیں رکی تو پولیس نے پیچھا کر کے گاڑی کو روکا۔بغیر نمبر پلیٹ کی اس گاڑی میں سوار وکرم، کیلاش، نیرج اور سنیل کے پاس گاڑی کے کاغذات نہیں تھے ۔ گاڑی کی تلاشی کے دوران ایک کلو دو سو گرام نشہ آور پا¶ڈر اور چار سونے کے بسکٹ برآمد ہوئے ۔ گرفتار نوجوانوں نے اتر پردیش کے علاوہ دہلی اور دیگر ریاستوں میں ٹھگی اور زہرخورانی کی وارداتوں کو انجام دینے کا جرم قبول کیا ہے ۔