متاثرہ کے بیٹے کے پہنچنے پر ملزم ہوا فرار
لکھنو¿:پی جی آئی علاقے میں سنیچر کو ایک الیکٹرانک مکینک نے گھر میں تنہا بیوہ خاتون کو دیکھ کر اس کی عصمت دری کی ۔ اس درمیان خاتون کا بیٹا آگیا ۔نوجوان نے ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی تو ملزم نوجوان کو دھکادیکر فرار ہوگیا ۔ متاثرہ نے اس سلسلے میں پی جی آئی تھانہ میں عصمت دری کی رپورٹ درج کرائی ہے ۔
پی جی آئی کے بدھو کھیڑا گاو¿ں میں ۴۰ سالہ ایک بیوہ خاتون اپنے دو بیٹوں کے ساتھ رہتی ہے ۔ خاتون کے بیٹوں کی گاو¿ں میں ہی جنرل اسٹورکی دکان ہے ۔بتایاجاتاہے کہ کچھ دن پہلے ان لوگوںنے ٹی وی کا سیٹ ٹاپ باکس خراب ہونے پر بننے کےلئے گسائیں گنج باشندہ مکینک بندوسنگھ کو دیا تھا ۔
سنیچر کی شام بندو سنگھ سیٹ ٹاپ باکس لیکر خاتون کے گھر پہنچا اس وقت خاتون گھر پر تنہا تھی ۔اس نے مکینک سے گھر کے اوپری کمرے میں لگے ٹی وی میں باکس لگانے کی بات کہی خاتون کو گھر میں تنہا دیکھ کر مکینک کی نیت خراب ہوگئی اس نے بیوہ خاتون کی جبراً عصمت دری کی ۔
اتفاق کی بات یہ رہی کہ اس درمیان خاتون کا بڑا بیٹا کسی کام سے گھر آگیا ۔والدہ کے ساتھ واردات دیکھ کر بیٹے کے پیروں تلے زمین نکل گئی ۔ اس نے جیسے ہی ملزم مکینک کو پکڑنے کی کوشش کی ملزم اس کو دھکا دیکر وہاں سے فرار ہوگیا ۔ موقع پر ہی ملزم کاموبائل فون اور موٹرسائیکل رہ گئی ۔ اطلاع پاکر موقع پر پی جی آئی پولیس بھی پہنچ گئی ۔پولیس نے موبائل فون اور موٹرسائیکل کواپنے قبضے میں لے لیاہے ۔ پولیس نے متاثرہ کو طبی معائنہ کے لئے بھیج دیاہے ۔ اس معاملے میں ملزم کے خلاف رپورٹ درج کی گئی ہے ۔