مین پوری۔ (بھاشا)۔مین پوری ضلع کے کرہل علاقہ میں آپسی تنازعہ کو لیکر ایک شخص نے اپنی بیوی اور بیٹی کا گلا دباکر قتل کر دیا۔ ایس پی شری کانت سنگھ نے آج بتایا کہ روپ پور گاؤںکے رہنے والے سوبرن سنگھ پرجاپتی نامی شخص کا کل رات اپنی ۲۸ سالہ بیوی ممتا سے کسی بات کے سلسلہ میں جھگڑا ہو گیا تھا۔ اس کی بیٹی سپنا (۱۱) نے مبینہ طور پر اپنی ماں کی طرفداری کردی تھی۔ انہوںنے بتایا کہ شراب کے عادی پرجاپتی نے جھگڑا بڑھنے پر اپنی بیوی اور بیٹی کی پہلے تو ڈنڈوں سے پٹائی کی اور پھر دونوں کا گلا دباکر قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ مسٹر سنگھ نے بتایا کہ پڑوسیوں نے صبح دونوں کی لاشوں کو دیکھ کراس کی اطلاع پولیس کو دی۔ موقع پر پہنچ کر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے۔ واردات سے گاؤ ںمیں سراسیمگی پھیل گئی ہے ۔