ہمیرپور:ہمیرپور کے راٹھ علاقہ میں ایک شخص نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد پھندہ لگاکر خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق مویاں گاؤں کے رہنے والے پریم سنگھ ڈیمر اپنی بیوی مالا کے کردار پر شک کرتا تھا جس کی وجہ سے آئے دن دونوں کے درمیان تکرار رہتی تھی اس نے کل مالا کو چچاکے گھر شادی میں جانے سے بھی روک دیا۔ اس بات پر دونوں میں جھگڑا ہوگیا جس کے بعد پریم نے بیوی کو قتل کردیااور بعد میں خود بھی پھندے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔