مظفرنگر(بھاشا)شاملی ضلع کے قادرگائوں میں گھریلوجھگڑے کے سلسلے میںپہلے اپنی بیوی کوجلاکر مارنے کی کوشش کی اس کے بعداس نے خود کشی کرلی۔ یہ واقعہ کل تھانہ موہن علاقہ کے تحت اس وقت پیش آیا جب متاثرہ پروین کمار نے شراب پینے کی عادت کی مخالفت کرنے کے سلسلے میں اپنی بیوی ریکھا کو جلانے کی کوشش کی ۔پولیس کے ترجمان نے بتایاکہ اس کے بعد پروین کمار نے خود سوزی کرلی۔ ترجمان نے بتایاکہ پروین کمار کی موقع پر ہی موت ہوگئی جب کہ اس کی بیوی ریکھا کو ایک اسپتال میںداخل کرادیاگیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ ریکھا کی شادی چھ سال قبل پروین سے ہوئی تھی ان کے دوبچے بھی ہیں۔