نے پہلے تو اپنی بیوی کو گولی ماری اور پھر خود کو بھی گولی مارلی۔ گولی لگنے سے زخمی دونوں شوہر وبیوی کو ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیاجہاں شوہر کی موت ہوگئی۔ زخمی خاتون کچھ عرصہ قبل کارپوریٹری کا الیکشن بھی لڑ چکی ہے۔ایس پی مغرب اجے کمار مشرا نے بتایا کہ سیتا پورکے اسمٰعیل کی شادی سعادت گنج تھانہ حلقہ کے تحت یٰسین گنج نیو رام گنج میں رہنے والی ملکہ ماہ نگار سے کچھ سال قبل ہوئی تھی دونوں کے تین بیٹے ہیں۔ اسمٰعیل سیتاپور ضلع اسپتال میں درجہ چہارم ملازم تھا کچھ سال سے دونوں شوہر وبیوی کے درمیان کشیدگی چل رہی تھی۔ بتایا تو یہ بھی جات
ا ہے کہ اسمٰعیل نے بیوی کو طلاق بھی دے دی تھی۔ اسمٰعیل کبھی کبھی بیٹوں سے ملاقات کیلئے آیاکرتا تھا۔ دوشنبہ کی صبح اسمٰعیل ملکہ کے گھر پہنچا گھر پر دونوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہو گیا دیکھتے ہی دیکھتے دونوں کے درمیان جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ اسمٰعیل نے اسلحہ نکالا اور بیوی کو گولی ماردی۔ بیوی کو گولی مارنے کے بعد اسمٰعیل نے خود کو بھی کنپٹی پر گولی مار دی۔ گولی چلنے کی آواز سنتے ہی علاقہ میں افراتفری مچ گئی۔ اطلاع ملنے پر سعادت گنج پولیس موقع پر پہنچی اور دونوں زخمیوں کو ٹراماسینٹر میں داخل کرایا۔ ٹراما سینٹر میں دوران علاج اسمٰعیل کی موت ہو گئی۔ ملکہ ماہ نگار کو پیٹ میں اور اسمٰعیل کو سر میں گولی لگی۔ تفتیش کے دوران پولیس کو واردات میں استعمال ۳۱۵بور کا طمنچہ بھی ملا ہے۔