للت پور(بھاشا)اترپردیش میں للت پورضلع تال بیہٹ علاقہ میں بیوی کی موت سے پریشان ایک شخص نے مبینہ طورپر خودکشی کرلی۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ تال بیہٹ تھانہ حلقہ کے محلہ چوبیانہ کے رہنے والے للوکشواہا(۴۰)کی بیوی راجہ بیٹی (۳۸ ) کی بدھ کو موت ہوگ
ئی تھی وہ طویل عرصہ سے بیمار تھی بیوی کی موت سے پریشان کشواہا نے قبل ایک تالاب میں کودکر خودکشی کرلی۔انھوں نے بتایاکہ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔