بلندشھر : اتر پردیش میں بلند شہر کے کسیرکلاں گاں میں زیر تعمیر تاج محل کے پاس ہی لڑکیوں کے لئے انٹر کالج کی تعمیر ہوگی۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بی۔چندرکلا نے بتایا کہ اپنی بیوی کی یاد میں (رومی مقبرہ) تاج محل تعمیر کرنے والے فیض الحسن قادری گاں میں لڑکیوں کے اسکول کے لئے اپنی زرعی زمین حکومت کو عطیہ کریں گے ۔ اس کے بعد اس زمین کو محکمہ تعلیم کو الاٹ کیا جائے گا جس پر لڑکیوں کے لئے انٹر کالج کی تعمیر ہوگی۔ ان کی اس کوشش سے گا¶ں اور ارد گرد کی لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے کے لئے دور نہیں جانا پڑے گا۔واضح رہے ریٹائرڈ پوسٹ ماسٹر قادری کی بیوی نے آگرہ کے تاج محل کی طرز پر اپنی یاد میں تاج محل بنانے کی خواہش ظاہر کی تھی۔مسٹر قادری نے اپنی زمین کا کچھ حصہ بیچ کر اور پنشن کی رقم سے گا¶ں میں بیوی کی یاد میں (روم¸ مقبرہ) تاج محل بنوایا ہے ۔ حال ہی میں وزیر اعلی اکھلیش یادو سے بلند شہر دورے کے وقت مسٹر قادری نے گا¶ں میں لڑکیو ں کے واسطے اسکول بنوانے کا مطالبہ کیا تھا اور اپنی زمین اسکول کو عطیہ دینے کی خواہش ظاہر کی تھی۔