لکھنؤ۔ علی گنج علاقہ میں بیوی کے غم کے سبب ایک معمر شخص نے پھانسی لگاکر اپنی جان دے دی۔ بتایا جاتا ہے کہ متوفی شراب پینے کا عادی تھا جس کے سبب اپنی بیوی سے اس کی اکثر لڑائی ہوا کرتی تھی۔ موصولہ اطلاع کے مطابق علی گنج کے کنچن پور تروینی نگر کا رہنے والا ستیندر کمار پانڈے (۴۷) شراب پینے کا عادی تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کی عادتوںسے تنگ آکر اس کی بیوی کچھ لوگوں کے ساتھ ایک برس سے اس سے الگ رہ رہی ہے۔ جمعرات کی شام کو اس نے شراب پی اور کمرے کے اندرجاکر پنکھے سے گمچھا اور کیبل باندھ کر پھانسی لگا لی۔ دیر تک باہر نہ آنے
پر پڑوسیوں نے دروازہ کھٹکھٹایا تو دروازہ اندر سے بند تھا۔ اس کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے لاش نیچے اترواکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بیوی سے الگ رہنے کے بعد وہ مایوس رہنے لگا تھا اور شراب پینے کی عادت میں اضافہ ہو گیا تھا جس کے سبب اس نے خود کشی کر لی۔