پرتاپ گڑھ۔ (وارتا)۔ اترپردیش میں پرتاپ گڑھ کی ایک عدالت نے بیوی کے قتل کے ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ استغاثہ کے مطابق ضلع کے ماندھاتا تھانہ حلقہ کے ہالامئی گاؤں کے رہنے والے ہری داس پرجاپتی شراب کے پیسوں کیلئے بیوی ارمیلا سے مار پیٹ کرتا تھا۔ انیس اکتوبر ۲۰۱۱ء کو اس نے بیوی سے مار پیٹ کرنے کے بعد اسے مٹی کا تیل ڈال کر جلا دیا تھا۔ اس واردات میں بیوی ارمیلا کی جلنے کے سبب موت ہو گئی تھی۔ اس معاملہ میںداخل چارج شیٹ کی بنیاد پر سماعت کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج وی کے سنگھ نے ملزم ہری داس کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔