کانپور:اتوار کی صبح نرول علاقے میں شرابی شوہر نے بیوی کا بدچلنی کے شک میں گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ قتل کے بعد ملزم اور اسکا کنبہ فرار چل رہا ہے۔ سسرال والوں کی تحریر کی بنیاد پر پولیس قاتل کی والدہ کو حراست میں لے لیا۔ دیگر فرار کنبہ والوں کی تلاش میں رشتہ داروں کے گھر پر چھاپے ماری کر رہی ہے۔