لکھنو: بیٹری ای رکشا ڈرائیور بہبودی کمیٹی نے بڑے امام باڑے کے نزدیک دھرنا دیا۔ جمعہ کو صبح تقریباً دس بجے کمیٹی کے بینر تلے تقریباً پانچ درجن ای رکشا ڈرائیوروں نے بڑے امام باڑے کے نزدیک دھرنا دینا شروع کیا۔ بڑی تعداد میں ای رکشا ڈرائیوروں کو دیکھ کر پولیس نے دھرنا دےنے سے منع کیا اس کے بعد ای رکشا ڈرائیوروں نے سماجی کارکن سمیر خاں کی قیادت میں چل رہے دھرنے کو ختم کر دیا۔
سمیر خاں نے بتایا کہ ٹرانسپورٹ محکمہ پرانے ای رکشوں پر پابندی لگانے کی تیاری کر رہا ہے۔ اگر ان ای رکشا درائیوروں کی روزی روٹی چھینی گئی تو ان کا اور ان کے کنبہ کا گزارا کیسے ہوگا۔ ٹرانسپورٹ محکمہ کو چاہئے کہ ای رکشا ڈرائیوروں کے ساتھ بھی انصاف کرے۔