باندہ ۔(وارتا) ۔ اترپردیش میں باندہ ضلع کے کوتوالی شہر حلقہ کے موئی گاؤں میں ایک شخص نے اپنی بیٹی کا گلادباکر قتل کر دیا اور لاش کو کھیت میں پھینک دیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں گیارہ سالہ زرینہ کی لاش برآمد کر کے باپ مہدی حسن کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس نے یہ قتل دو سال قبل کیا تھا اور لاش کو گھر میں دفن کر دیا تھا۔ بعد میں اس نے لاش کو کھیت میں پھینک کر پولیس کو اطلاع دی اور بیٹی کی لاش کی شناخت خود کی۔پولیس نے بتایا کہ زرینہ اپنے ماموں کے ساتھ رہنا چاہتی تھی جبکہ مہدی حسن کا اپنے برادر نسبتی سے اختلاف تھا۔ اسی لئے اس نے بیٹی کو قتل کر یا۔