لکھنو¿:مڑیاوں علاقے میں بیٹے کی موت کے بعد غم زدہ بزرگ خاتون نے پھانسی لگاکر خودکشی کرلی۔ وہ گھر میں تنہا تھی ۔ بہو کے لوٹنے پر موت کی اطلاع ہوئی۔
مڑیاوں کے ہری اوم نگر باشندہ آنجہانی بچو بابا کی بیوہ ودیا دیوی (۶۵) اپنے بیٹے پپو گوتم بہو انیتا اور دو پوتے پوتیوں کے ساتھ رہتی تھیں۔
جمعرات کی شام پپو ٹیمپو چلانے کے لئے چلاگیا جب کہ انیتا بیٹے کو ٹیوشن کے لئے چھوڑنے گئی تھی جب وہ واپس لوٹی تو دیکھا کہ مین گیٹ اندر سے بند تھا۔
کافی دیر تک کھٹکھٹانے کے باوجود گیٹ نہیں کھلا تو اس نے محلے والوںکو بتایا ۔
محلے کے لڑکے دیوار پھند کر اندر گئے تو دیکھا کہ چھت کے پنکھے میں ساڑی کے سہارے لٹک رہی تھی۔ اس نے پولیس کو اطلاع دی۔ پپو کے مطابق اس کا بھائی شیو بالک نشے کا عادی تھا۔ اس کی موت کے بعد سے اس کی والدہ غم زدہ رہتی تھیں۔ اس کی جدائی میں ہی والدہ نے پھانسی لگاکر جان دی ہے۔