بیجنگ: ہولی ووڈ سٹار جیکی چن اپنے بیٹے کے منشیات استعمال کرنے پر شرمندگی محسوس کرتے ہیں۔ چین کے سرکاری خبر رساں ایجنسی مطابق جیکی چن امید کرتے ہیں کہ ان کا بیٹا ایک دن منشیات استعمال کرنے کے خطرات اور مسائل پر آواز اٹھائیں گے۔ خیال رہے کہ منشیات استعمال کرنے پر رواں ہفتے فرد جرم عائد ہونے کے بعد جیچی چن کو ہر صورت عدالتی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ۳۲سالہ اداکار اور گلوکار جیچی کو رواں سال چرس استعمال کرنے کا ٹیسٹ مثبت ہونے پر بیجنگ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق جیچی کے گھر سے ۱۰۰گرام منشیات بھی برآمد ہوئی تھی۔ بدھ کو رات گئے ڑن ہوا پر جاری ہونے والے جیکی چن کے ایک بیان میں کہا گیا میں امیدکرتا ہوں وہ جلد ہی اپنی اس صورت حال پر قابوپالے گا میں اس کی حرکت پر بے حد شرمندہ ہوں ۔