بیگو سرائے:بہار میں مشرقی وسطی ریلوے کے برونی-حاجی پور ریل سیکشن پر آج ٹرین کی زد میں آنے سے دو خواتین کی موت ہو گئی اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔
ریلوے پولس ذرائع نے یہاں بتایا کہ کارتک پورنیما کے موقع پر بچھواڑہ تھانہ علاقے کے جھمٹیا گھاٹ پر گنگا ندی میں غسل کرنے کے بعد کچھ لوگ دربھنگہ سے پٹنہ جانے والی کملا انٹرسٹی ٹرین سے برونی اسٹیشن پر اترے اور پٹری پار کرنے لگے ، تبھی وہ نیچے لائن پر برونی سے نئی دہلی جا نے والی ویشالی سپر فاسٹ ٹرین کی زد میں آ گئے ۔ اس حادثے میں دو خواتین کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ مرنے والوں اور زخمی شخص کی عمر 50 سے 58 سال کے درمیان ہے جن کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی ہے ۔ زخمی شخص کو علاج کے لئے گڑھرا کے ریلوے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بیگوسرائے صدر اسپتال بھیج دیا گیا ہے ۔