جموں:جموں و کشمیر کے اودھم پور میں دہشت گردوں سے مقابلہ کے دوران کل ہلاک ہوئے سرحدی سیکورٹی فورس کے دو جوانوں کو آج خراج عقیدت پیش کیا گیا۔مغربی بنگال کے جلپائی گڑی ضلع کے جوان کانسٹبل شبھیندو رائے اور ہریانہ کے یمنا نگر ضلع کے کانسٹبل راکی کو صبح یہاں پلورا میں واقع بی ایس ایف جموں فرنٹئر کے ہیڈکوارٹر میں فورس کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
بی ایس ایف کے انسپکٹر جنرل راکیش شرما اور دیگر سینئر حکام نے ترنگے میں لپٹے جوانوں کے تابوت پر پھول چڑھائے ۔اس کے بعد شہدوں کے جسد خاکی کوآخری رسومات کیلئے ان کے آبائی مقامات کی جانب روانہ کیا گیا۔