لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ اپنے ۱۷ نکاتی مطالبات کے سلسلہ میں بھارتیہ ٹیلی کام امپلائز یونین کی مرکزی قیادت کی اپیل پر مغربی اترپردیش منطقہ کے تمام ضلع سکریٹریوں نے ریاستی عہدیداروں کے ساتھ چیف مینیجنگ ڈائریکٹر بھارت سنچار نگم لمیٹیڈ کے دفتر میں دھرنا دیا۔ ساتھ ہی اپنے مطالبات کی عرضداشت چیف مینیجنگ ڈائریکٹر کو سونپی۔ یونین نے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر آئندہ انتیس جنوری کونئی دہلی واقع سی ایم ڈی دفتر میں بھوک ہڑتال کا انتباہ دیا۔ تنظیم کے ریاستی سکریٹری مشرقی شیو سیوک اپادھیائے نے کہا کہ تربیت یافتہ مزدوروں کی فن میکینک میں تقرری کئے جانے، تنخواہ کے عدم مساوات کا تصفیہ کرنے، اسٹیگ نیشن خاتمہ کیلئے تنخواہ گریڈ کاخاتمہ کرنے، ایم ای بارہ میں ترقی دینے کیلئے ریزی ڈنسی مدت ہٹانے، فی تقرری کا بندوبست ختم کرکے سب کو مستقل کرنے، سبھی کا نام تبدیل کرنے، یکم اکتوبر ۲۰۰۰ء سے قبل منتخب تمام ملازمین کو سرکاری درجہ دیئے جانے، ٹی ایم کا فروغ ہنر مندی کر کے ٹی ٹی اے میں ترقی دینے ، محکمہ جاتی امتحان میں سدھار کرنے ، تجارتی اہلیت حاصل کئے لوگوںکو اپ گریڈ کرنے ، منتقلی میں غیر مستقل ملازمت ختم کرنے، جے اے او پارٹ-۲
اور جے ٹی او کے امتحان نتائج کو ریویو کرنے، ڈرائیور کیڈر کوملازمت دینے، ایل ٹی سی اور میڈیکل بحال کئے جانے، بونس پی ایل آئی نافذ کرنے اور فیلڈ یونٹ میں خالی عہدوں پر جے ٹی او ایس ڈی ای ، ڈی ای کی تعیناتی کرنے کا مطالبہ کیا۔ دھرنے کے دوران اے کے سنگھ، سنیل ترپاٹھی، کے پی سنگھ، آر سی پانڈے اور آبھا دیویدی سمیت بڑی تعداد میں تنظیم کے عہدیدار موجود تھے۔