بارہ بنکی (نامہ نگار )بی ایس پی پارلیمانی امیدوار
نے کہا ہے کہ بی جے پی کو روکنے میں بی ایس پی ہی اہل ہے۔ مسٹر راوت زید پور اسمبلی حلقہ کے مرادآباد ،جروا گاؤں میں جلسہ کو خطاب کررہے تھے۔ مسٹر راوت نے کہا کہ بی جے پی وزیر اعظم عہدہ کے امیدوار نریندر مودی قدامت پسند نظریہ کے شخص ہیں۔ان کی شخصیت میں ہٹلر جیسے تاناشاہ کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔ اس لئے ان کا ملک کا وزیر اعظم بننا ملک کے لئے خطرناک ہوگا اور اس کی جھلک گجرات ماڈل میں بھی دیکھی جاسکتی ہے۔ جہاں پر گودھرا جیسا واقعہ پیش آیا تھا۔ مودی کی فطرت میں دوسروں کو کمتر سمجھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کی سربراہ مایاوتی جس دن ملک کی وزیر اعظم بن جائیں گی غیر ملکوں میں جمع بے ایمان لوگوں کی سیاہ دولت ہندوستان میں واپس آجائے گی اور مساوی سماج قائم ہوجائے گا۔ اس موقع پر سریندر ورما، دلیپ ورما، سریش چندر ورما،دیویندر ورما،،تلسی رام چوہان،رام اودھ رامسابق پردھان ٹکریا، سابق رکن منوج ورما کے علاوہ رام کھلاون راوت ،رضوان احمد صدیقی،راکیش کمار ، مہیش یادو ،سابق پردھان ماتی کلو، پپو پردھان وغیرہ موجود تھے۔