سدھارتھ نگر(نامہ نگار): بہوجن سماج پارٹی کے اٹوا اسمبلی حلقہ کے انچارج ارشد خورشید نے شہرت گڑھ اسمبلی حلقہ کے مواضعات کا دورہ کرکے بی ایس پی امیدوار حاجی محمد مقیم کے لئے دیہی عوام سے حمایت کا مطالبہ کیا۔
اس دوران ان کے ساتھ درجن بھر لوگ موجود تھے۔ عوامی رابطہ کے دوران ارشد خورشید نے بی ایس پی کی پالیس
یوں کو لوگوںسے واقف کراتے ہوئے کہا کہ بی ایس پی تمام طبقوں کی ترقی کے لئے کوشاں ہے اور ضلع کی ترقی کیلئے بھی سنجیدہ ہے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق اٹوا اسمبلی حلقہ کے انچارج ارشد خورشید نے شہرت گڑھ اسمبلی حلقہ کے خانکوٹ سمری، سوم نگر، جھکہیا، کٹھیلا جنوبی، کٹھیلا کوٹھی، جھنگہوا، خیرا وغیرہ متعدد مقامات کے دورہ میں عوامی رابطہ کے دوران انہوں نے لوگوں سے کہا کہ عام لوگ مہنگائی سے عاجزہیں، پورے ملک میں بدعنوانی عروج پرہے، عام لوگوں کا جینا محال ہے۔ انہوںنے کہا کہ ضلع کے اکثر مواضعات کو جوڑنے والی سڑکیں خستہ حال ہیں۔
اسکولوں کی کمی کی وجہ سے ضلع میں تعلیم کا فقدان ہے اگر بی ایس پی امیدوارکامیاب ہوگئے تو یقینی طور پر ضلع کی ترقی ہوگی۔ انہوںنے کہا کہ بی ایس پی ایک ایسی پارٹی ہے جو پالیسیوں کے تحت انتخابی میدان میں ہے، اگر بی ایس پی امیدوار کو آپ لوگوں کی حمایت ملی توتمام لوگوں کے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔کیونکہ بی ایس پی میں تمام لوگوں کو احترام ملتا ہے۔ بی ایس پی کی حصولیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ بی ایس پی دورِ حکومت میں ترقی کے بہت سے کام کرائے گئے تھے اور سماج کا ہر طبقہ خوش تھا۔ بی ایس پی کی کوشش سماج کے دبے کچلے لوگوں کو اوپر اٹھاکر سماج کی مین اسٹریم سے جوڑنے کی ہے۔