غازی آباد۔(بھاشا)۔ بہوجن سماج پارٹی کے ایک مقامی لیڈر کا ضلع کے لونی شہر میں تین نامعلوم لوگوں نے مبینہ طور پر گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق امر پال (۴۰) ایک پارٹی میں شرکت کر نے کے بعد آٹو رکشا میں بیٹھ کر اپنے گھر جارہے تھے۔ تبھی ایک موٹر سائیکل سوار لوگوں نے ان کی گاڑی کو روک لیا اور زبردست فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ بی ایس پی رہنما کو گولی مارنے کے بعد تینوں ملزم موقع واردات سے فرار ہو گئے۔ انہیں فوراً نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔