نئی دہلی: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے لیڈر برجیش پاٹھک آج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہو گئے ۔ مسٹر پاٹھک نے بی جے پی کے صدر دفتر میں پارٹی کے قومی صدر امت شاہ کی موجودگی میں پارٹی کی رکنیت قبول کی۔ اس موقع پر وزیر سیاحت مہیش شرما اور بی جے پی کے جنرل سکریٹری ارون کمار بھی موجود تھے ۔ مسٹر پاٹھک کو بی ایس پی سربراہ مایاوتی کا قریبی سمجھا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے صدر کے طریقہ کار سے متاثر ہو کر پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔
اس سے قبل بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے آج ہی سابق ممبر پارلیمنٹ برجیش پاٹھک کو پارٹی سے نکالنے اعلان کیا۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری ستیش چندر مشرا نے بتایا کہ سابق راجیہ سبھا ایم پی مسٹر پاٹھک کو ڈسپلن شکنی اور پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہنے کی وجہ سے پارٹی سے نکال دیا گیا ہے ۔مسٹر برجیش پاٹھک کل ہی آگرہ میں ہونے والی بی ایس پی سپریمو مایاوتی کی ریلی میں میڈیا کنوینر تھے ۔