رام پور (نامہ نگار)بی ایس پی کے پارلیمانی امیدوار حاجی اکبر حسین نے کہا ہے کہ بی ایس پی نے سماج کے تمام طبقوں کے وقار کا خیال رکھا ہے اور تنظیم میں حصہ داری بھی دی ہے۔ مسٹر حسین سینی ،موریہ،کشواہاسماج کے ضلع صدر پریم پال سینی کی رہائش گاہ پر منعقدہ جلسہ کو خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے سینی سماج کو اعزازسے نوازا ہے اور کسی بھی سطح پر سماج کے لوگوں کو نظرانداز نہیں کیا ہے۔ اس موقع پر ضلع صدر شانتی پرساد ساگر، محمد وکیل احمد، وکیل اکبر،رام اوتارسینی، ستندر گپتا ،ذاکر حسین، روپ سنگھ سینی وغیرہ موجود تھے۔