رملہ، 28 اپریل (یو این آئی) فلسطینی لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) نے اقوام متحدہ کی رکنیت اور بین الاقوامی معاہدوں کا حصہ بننے کے ارادے سے ایک حکمت عملی تیار کی ہے۔پی ایل او آپریشن کمیٹی نے اتوار کو ایک ریلیز جاری کی جس کے مطابق صدر محمود عباس کی قیادت میں مرکزی کمیٹی نے بین الاقوامی تنظیموں کا حصہ بننے کی ضرورت کے مدنظر اس سمت میں مناسب اقدامات کرنے کی حکمت عملی بنائی ہے۔کمیٹی کے مطابق فلسطینی
حکومت کو اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کی رکنیت اختیار کرنے اور بین الاقوامی کانفرنسوں میں حصہ لینے کی ضرورت ہے۔ کمیٹی نے اس کے ساتھ ہی امریکی ثالثی میں ہونے والے امن مذاکرات کے ناکام ہونے کیلئے اسرائیل کو موردالزام ٹھہرایا ہے۔واضح رہے کہ مغربی کنارے میں متحرک حماس اور پی ایل اوکے درمیان پچھلے ہفتے مشترکہ حکومت کی تشکیل پر ایک معاہدہ عمل میں آیا تھا جس سے ناراض ہوکر اسرائیلی حکومت نے امن مذاکرات کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔