گورکھپور(نامہ نگار)بی ایڈ ۔۵۱۰۲ داخلہ امتحان کی تیاری گورکھپور یونیورسٹی و ضلع انتظامیہ نے مشترکہ طورپر مکمل کر لی ہے۔ ۵۲ ؍اپریل سے شروع ہونے والے امتحان کیلئے گورکھپورمیں ۷۱ مرکز بنائے گئے ہے۔ امتحان کے نوڈل افسر اور گورکھپور یونیورسٹی کے رجسٹرار اشوک کمار ارویند نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ نے ۳۱ ضلع سطح افسر ، ۸؍سیکٹر مجسٹریٹ اور دو مشاہدین کی تقرری کی اس سلسلے میں کلکٹریٹ جلسہ گاہ میں جلسہ منعقد کیا گیا ۔ جلسے میں افسران کوذمہ داری سپرد کر دی گئی۔ انہوںنے بتایاکہ موبائل کے سلسلے میں بھی اس مرتبہ سختی کی جائے گی۔ مرکز انچارج کے علاوہ کسی کو موبائل فون رکھنے کی اجازت نہ ہو گی امید واروں کو امتحان مراکز پر اپنے و والد کے نام میں غلطی ہونے پر شناختی کارڈ بطور ثبوت اورمضمون میں غلطی ہونے پر ایک درخواست کے ساتھ آخری سال پاس ہونے کیمارکشیٹ ساتھ میں جمع کرنی ہو گی۔ امید وار کسی طرح کا سامان اپنے ساتھ میں نہیں لے جا سکیں گے۔