لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ بی جے پی کی دو مارچ کو ہونے والی ریلی کی تیاری میں لکھنؤ مہا نگر میں تیاریاں تقریباً مکمل کر لی ہیں۔ اقلیتی مورچہ کے ذریعہ موٹر سائیکل ریلی، نوجوان مورچہ کے ذریعہ بازاروں میں عوامی رابطہ اور اسکوٹر ریلی و مہانگر شاخ کے ذریعہ وارڈ سطح پر جلسوں کا انعقاد جاری ہے۔ اقلیتی مورچہ بی جے پی نے موٹر سائیکل ریلی نکالی۔ شہر صدر اقلیتی مورچہ محمد نسیم اور ریاستی میڈیا انچارج کی قیادت میں قیصر باغ دفتر سے ایک ریلی قیصر باغ چوراہا، وزیر گنج، سٹی اسٹیشن، راجہ بازار، آغا میر ڈیوڑھی، نخاس، بزازہ روڈ، میڈیکل کالج چوراہے سے شاہ مینا روڈ پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔
اس موقع پر اقلیتی مورچہ شہر کے عہدیداران عمران ، آزاد علی، نوشاد ، پردیپ، محمد ٹیپو، شعیب اور محمد جاوید سمیت اقلیتی مورچہ کے کثیر تعداد میں کارکنان شامل تھے۔