گورکھپور۔(نامہ نگار)بانس گائوں پارلیمانی حلقے میں بی جے پی ا میدوارکملیش پاسوان کے خلاف پرچہ نامزدگی کے بعد مقدمہ درج ہوگیا۔کملیش پاسوال تقریبا ساڑھے بارہ بجے دن میں کلیکٹریٹ میں اپنی والدہ سبھاوتی پاسوان کے ساتھ پہنچے۔یہاں سے نکلتے وقت پہلے سے ہی موجود ان کے تقریبا پچاس حامیوں
نے نعرے بازی شروع کردی۔
گیٹ نمبر ۲کے نزدیک سے گزرتے وقت کملیش کے ساتھ آئی پھوٹرلگی تین گاڑیوں میں سے کسی ایک کاہوٹربھی بج گیا۔آواز سن کر ایس ایس پی آکاش کلہری گیٹ نمبر دوپر پہنچے اورسبھی گاڑیوں کو روک لیا۔انہوںنے سبھی گاڑیوں میں لگے ہوٹروں کو ہٹانے کی ہدایت دی۔ایس ایس پی کوآتے د یکھ کر کملیش پاسوان وہاں سے کھسک گئے کملیش کے قافلے میں آئی گاڑیوں پر بڑے سائز کے پرچم بھی لگے ہوئے تھے۔اس پر ایس ایس پی نے اعتراض کرتے ہوئے فوراً پرچموں کو اتارلینے کا حکم دیا۔ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں کینٹ پولیس نے کملیش پاسوان پر تعزیرات ہند کی دفعات ۱۷۱(ج)اور۱۸۸کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔اس دوران ایس ایس پی نے گیٹ نمبر ایک پر تعینات پولیس ملازمین پر کافی ناراضگی کا اظہارکیا۔انہوںنے پوچھا کہ آخر کار گیٹ نمبرایک سے اتنے لوگ کس کی اجازت سے اندرداخل ہوئے۔